Wednesday, 21 August 2013

عامر خان کو ان کی فلمی خدمات پر 24 اگست کو اعزازی ڈگری دی جائے گی

عامر خان مشہور كانگرسی لیڈر ڈاكٹر ابوالكلام آزاد كے پڑنواسے ہیں۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ كے مسٹر پرفیکٹ عامر خان كو ڈاكٹر ابوالكلام آزاد یونیورسٹی 24 اگست كو ان كی فلمی خدمات كے اعتراف میں اعزای ڈگری دے گی۔
معروف اداكار كو یہ اعزازی ڈگری 24 اگست كو یونیورسٹی كے سالانہ كانووكیشن میں دی جائے گی جس کے بعد عامر خان اس یونیورسٹی سے اپنی فلمی خدمات كے عوض اعزازی ڈگری حاصل كرنے والے پہلے بھارتی فنكار بن جائیں گے۔ فلمی حلقوں  نے عامر كو اس اعزاز كا مستحق قرار پانے پر مبارک باد دی ہے۔
واضح رہے كہ عامر خان مشہور كانگرسی لیڈر ڈاكٹر ابوالكلام آزاد كے پڑنواسے ہیں۔

No comments:

Post a Comment