| عمدہ کھیل جاری رکھتے ہوئے دوسرا میچ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے، حفیظ فوٹو: اے ایف پی |
ہرارے: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے پہلا میچ جیتنے کے بعد سیریز میں کلین سوئپ پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ کسی بھی سیریز کا اچھا آغاز بیحد ضروری ہوتا ہے اور میں خوش ہوں کہ ہم اس میں کامیاب رہے، احمد شہزاد نے عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ٹیم کی بولنگ بھی بہترین تھی، انھوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ 161 رنز کا بولرز دفاع کرنے میں کامیاب رہیں گے اور پھر یہی ہوا، حفیظ نے کہا کہ اب ہم عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوسرا میچ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے، پہلے مقابلے میں جو ہوا وہ اب ماضی کا حصہ بن چکا، اب ہماری نظریں ہفتے کے مقابلے پر لگی ہوئی ہیں، سیریز کا فیصلہ اس سے ہو گا لہذا وہ بیحد اہمیت کا حامل ہے۔

مین آف دی میچ احمد شہزاد نے کہا کہ ابتدا میں وکٹ میں بولرز کیلیے مدد موجود تھی،اسی وجہ سے ہم نے جلد 2 وکٹیں گنوادیں، 6 اوورز بعد گیند بیٹ پر اچھے انداز سے آنے لگی، ہماری کوشش ابتدائی 6 بیٹسمینوں کے ساتھ مکمل 20 اوورز تک بیٹنگ کرنا تھی اسی وجہ سے ابتدا میں محتاط انداز اپنایا، اوپنر نے کہا کہ ہم بخوبی جانتے تھے کہ عمدہ بولنگ اٹیک کی موجودگی میں 150 سے زائد رنز فتح کیلیے کافی ہونگے۔
No comments:
Post a Comment