Friday, 30 August 2013

پاکستان اور زمبابوے کا فائنل ون ڈے خطرے میں پڑ گیا

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ میزبان کھلاڑیوں کی ہڑتال کے باعث خطرے میں پڑگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی مشکلات کا شکار کھلاڑیوں کی حال ہی میں بنائی جانےوالی یونین نے کھلاڑیوں کو وعدے کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے پر آخری میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے، کھلاڑیوں کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعرات تک معاوضوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم جمعہ کو جب کھلاڑی ٹریننگ کے لیے میدان میں آئے تو انہیں اپنے بینک اکاؤنٹس میں رقم موصول نہ ہونے کی اطلاع ملی جس پر تمام کھلاڑی ٹریننگ سیشن کا بائیکاٹ کرکے چلے گئے۔
واضح رہے کہ زمبابوین کھلاڑیوں کی جانب سے کرکٹ بورڈ سے 5 ہزار ڈالر فی ٹیسٹ میچ، 3 ہزار ڈالر فی ایک روزہ میچ اور 15 سو ڈالر فی ٹی 20 میچ معاوضے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان مذاکرات میں کم معاوضوں پر اتفاق ہوا تھا، کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو 28 اگست تک تمام معاوضوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

No comments:

Post a Comment